برازیلیا۔۔۔۔۔برازیل میں جیل توڑ کر 46قیدی فرار ہو گئے، پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا ۔
برازیل پولیس کے مطابق ریاست جنوبی ریو گرانڈی کی جیل سے منگل کی رات 3بجے 46قیدی 40میٹر طویل سرنگ بنا کر فرار ہو گئے۔ بعض قیدی بھاگتے ہوئے اپنی وردی راستے میں چھوڑ گئے ہیں جس سے ان کی شناخت میں مدد ملنے کی امید ہے ۔پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔لیکن 39قیدیوں کا پتا نہیں کہ وہ کہاں مفرور ہیں۔ حکام کے مطابق اس جیل میں دو سوسولہ قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں چار سو تیس قیدی موجود ہیں۔ جن کی نگرانی کے لیے صرف 12 اہلکار تعینات ہیں۔