counter easy hit

پاک فوج کے بہادرسپوت میجرشبیرشریف شہید کا 46 واں یوم شہادت

46th anniversary of the Army heroic son Major Shabbir Sharif Shaheed

46th anniversary of the Army heroic son Major Shabbir Sharif Shaheed

 لاہور: پاک فوج کے بہادرسپوت میجر شبیر شریف شہید کا 46 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ 

لاہورمیں میانی صاحب قبرستان میں شہید میجرشبیرشریف کے مزارپرپروقارتقریب ہوئی جس میں شہید کے بھائی اورسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ قبرستان میں شہید کے مزارپر فرنیٹر فورس رجمنٹ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جب کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فدا حسین ملک نے مزارپرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر شہید کے ساتھی سابق افسران بھی موجود تھے۔ جام شہادت نوش کرنے والے میجرشبیر شریف شہید کی یاد میں پاک فوج کی 6 فرنٹیرفورس رجمنٹ اس سال بھی یومشبیرمنارہی ہے۔

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف شہید کی ہمشیرہ نجمی کامران اور میجرشبیر شریف شہید کے بیٹے تیمورشریف نے بھی پھولوں کی چادرچڑھائی، نجمی کامران نے بھائی میجرشبیرشریف شہید کی قربانی کو پورے خاندان باعث فخرقراردیا۔ اس موقع پرتیمورشریف نے کہا کہ ان کے چچا جنرل(ر) راحیل شریف کی ملک وقوم کے ساتھ وفاداری پوری فوج کیلئے رول ماڈل ہے۔

میجرشبیرشریف شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،  ان کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹرمیں فرنٹیئرفورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کواونچے بند پرقبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، میجرشبیرشریف نے اس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک کیا اور28 قیدی بنالئے اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کئے، 6 دسمبر 1971 کودشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجرشبیرشریف اینٹی ائرکرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولیاں برسارہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں آلگا اوروہ شہید ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website