سعودی عرب میں 47دہشت گردوں کے سر قلم کردیئے گئے۔ سعودی وزرات داخلہ کے مطابق یہ افراد2003 سے 2006 تک کی درمیانی مدت میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ادھر سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ایک ہی روز سزائے موت ہوئی۔ دہشت گردوں میں سے زیادہ تر کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ سزا پانے والوں میں ایک مبلغ نمر النصر اور رفارس الشویل بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو مختلف علاقوں اور شہروں میں سزائے موت دی گئی۔ ان میں ریاض، مکہ، مدینہ، مشرقی ریجن، قسیم، حیل، شمالی سرحد، عصیر ، جوف ، نجران، باہااور تبوک شامل ہیں۔ ان افراد کو عدالت سے سزا ہوئی تھی جس کے بعد انہیں سپریم کورـٹ میں اپیل کا موقع دیا تھا اور اپیل مسترد ہونے کے بعد سزائے موت دی گئی۔