چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکمران جماعت آل انڈیا اننا دارویدا مونیترا کا زیغام (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ جے للیتا کی موت کے صدمے کے باعث 470 لوگ دم توڑ گئے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے آئی اے ڈی ایم کے نے جے للیتا کی موت کے صدمے میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام کی فہرست بھی جاری کی ہے اور اتوار کے روز جاری کئی گئی فہرست میں 190 افراد کے نام شامل تھے۔ پارٹی نے جاری بیان میں جے للیتا کی موت کے صدمے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔اے آئی اے ڈی ایم کے کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 470 ہوگئی ہے۔ پارٹی کے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 6افراد نے خود کشی کی کوشش تھی جن میں سے 4 افراد کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔