حسن نواز کی جے آئی ٹی میں دوسری پیشی، وزیر اعظم کے صاحبزادے سے ساڑھے 5 گھنٹے پوچھ گچھ، حسن نواز نے مزید دستاویزات پیش کر دیں، حسن نواز دوسری پیشی کے بعد روانہ ہو گئے۔
5 and a half hour Questioned from Hasan Nawaz in JIT, the more documents present
اسلام آباد: پانامہ کا ہنگامہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی کے بعد روانہ ہو گئے ہیں۔ حسن نواز کے جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آتے ہی لیگی کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی۔ وہ بار بار ان کی گاڑی کے سامنے بھی آئے مگر حسن نواز سکیورٹی خدشات کے باعث کارکنان اور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔ جے آئی تی نے حسن نواز سے آج ساڑھے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ حسن نواز نے جے آئی ٹی کو مطلوب مزید دستاویزات پیش کر دی ہیں۔