counter easy hit

پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری، نواز شریف کا ریکارڈ

5 army chiefs appointed, the record of Nawaz Sharif

5 army chiefs appointed, the record of Nawaz Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے 1991 میں جنرل آصف نواز جنجوعہ، 1993میں وحید کاکڑ، 1998کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا۔ 1999میں نواز شریف نے ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنایا مگر پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کردی جس کے بعد نواز شریف تقریباً ایک سال جیل کاٹنے کے بعد جلا وطن کر دیے گئے۔

10 سال جلا وطن رہنے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئے اور 2013 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور انھوں نے بطور وزیراعظم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کیا۔ 28 نومبر کو جنرل راحیل شریف رٹائر ہوجائیں گے، گزشتہ روز نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اسطرح انہوں نے پاک فوج کے پانچ سربراہوںکی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website