counter easy hit

اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کے 5 مقدمات کی سماعت

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کے5مقدمات میں ایم کیو ایم بانی سمیت 200سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

5 cases of inflammatory speech and hearing territorial integrity

5 cases of inflammatory speech and hearing territorial integrity

اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کے 34مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے 5مقدمات میں بانی ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 200سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے ہیں ۔ مفرور ملزمان میں خالد مقبول ،رشید گوڈیل ، کیف آلوریٰ اور سلمان مجاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے پروفیسر حسن ظفر عارف ،ساتھی اسحاق ، امجد اللہ اور محفوظ یار خان عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ، رؤف صدیقی ، خواجہ اظہارالحسن،ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خا ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 6مارچ تک پیش کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website