counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں چھاؤنی پر حملے میں 5 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پر حملے میں 5 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

5 Indian security personnel killed in attack on camp in occupied Kashmir

5 Indian security personnel killed in attack on camp in occupied Kashmir

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 2 بھارتی فوجی اور 3 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، جب کہ جھڑپیں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال جاری ہیں۔

بھارتی حکام نے اسے فدائی حملہ قرار دیتے ہوئے ایک حملہ آور کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران چھاؤنی میں مقیم سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تاہم دو پولیس افسر تاحال لاپتہ ہیں۔ بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔ بھارتی حکام نے اسے ایک سال میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 ستمبر کو ایل ای سی کے قریب اڑی کے علاقے میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website