counter easy hit

فیصل آباد اور چارسدہ میں چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

5 killed in Faisalabad

5 killed in Faisalabad

اسلام آباد….خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،بالائی علاقوں میں برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔فیصل آباد اور چارسدہ میں مکانات کی چھتیں گرنےسے 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنےسے ماں اور 2سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔لوئر دیر،اپر دیر،شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے ۔استور اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ ، پشاور ، راولپنڈی ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔