لندن(نیوزڈیسک) پیٹ کے کچھ مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹروں کو بھی علم نہیں ہوپاتا اور ہم اس مشکل کا شکار رہتے ہوئے خراب صحت کا سامناکرتے ہیں۔ہم بے خبری میں ایسے کھانے بھی کھاجاتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہوتا ہے ۔ مشائل اوکنور بھی کچھ ایسے ہی مسائل کا شکار تھی اور 22سال تک پیٹ کی بیماری میں مبتلا رہی،وہ ڈاکٹرکو چیک بھی کرواتی لیکن پھر بھی اس کی بیماری کی درست تشخیص نہ ہوسکی۔43سالہ نرس کا کہناہے کہ اس کے پیٹ میں اس قدر گیس بھرجاتی تھی کہ لوگ سمجھتے تھے کہ وہ حاملہ ہے۔مسلسل پیچش کی بیماری کی وجہ سے اسے غسل خانہ بھاگ کر بھی جانا پڑجاتا تھا،جب وہ 18سال کی تھی تو پہلی بار اسے پیٹ کے مسائل کا سامنا کرناپڑا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے اسے کچھ ادویات کے ساتھ فائبر والی غذائیں کھانے کا مشورہ دیا لیکن اس کی بیماری ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی۔یہ کہانی کئی لوگوں کی ہے جن کی بیماری کی درست تشخیص نہیں ہوپاتی،آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی پیٹ کی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
گلوٹِن کے مسائلاگر آپ کو پیٹ میں درد رہتی ہے اور ساتھ پیٹ میں گیس بھرنے کے ساتھ پیچش بھی آتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو گلوٹین کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ایسے کھانے جیسے گندم،جو وغیرہ میں گلوٹین پائی جاتے ہے کے کھانے سے ایسے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔فائبر والے کھانےجن لوگوں کو قبض کا مسئلہ ہوتا ہے انہیں فائبر والے کھانے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن جن لوگوں کو ہلکی قبض کے ساتھ بار بار پاخانہ آنے اور گیس کا مسئلہ ہو وہ فائبر والے کھانوںسے پرہیز کریں کیونکہ اس سے ان کے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی نشوونمااگر چھوٹی آنت میں بیکٹیریا پیدا ہوجائیں تو وزن کم ہونے کے ساتھ گیس،تھکاوٹ اور خون کی کمی جیسے مسائل کاسامنا ہوتا ہے۔یہ بیماری انٹی بائیوٹیکس کے استعمال سے ٹھیک ہوسکتی ہے لیکن اس کی درست تشخیص کے لئے معدے کی کچھ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔پتے کے مسائلبعض اوقات پتے میں سے نکلنے والے غیرضروری مواد کی وجہ سے گیس اور پیٹ میں درد جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اگر ہمارا پتہ تیزابی معدہخارج کرنے لگے تو پیٹ میں دردہونے لگتی ہے،یہ مسئلہ اکثر رات کے وقت پیش آتا ہے جبکہ تیزابی ڈکار بھی اس کی ایک نشانی ہے۔آنت کی سوزشاگر آپ کاوزن کم ہوگیا ہے اورپاخانہ کرتے ہوئے پیٹ میں درد ہوتی ہے اور پاخانہ پتلا آتا ہے تو یہ اس بات کی غمازی ہے کہ آپ کی آنت میں سوزش ہے۔آنت ہمارے کھانے میں موجود پانی کو صحیح طرح سے جذب نہیں کرتی اور پاخانہ بہت پتلا ہوجاتا ہے۔یہ بیماری عموماًسگریٹ نوش افراد کو ہوتی ہے اورکبھی یہ کچھ ادویات کے استعمال کے نتیجے میں بھی ہوسکتی ہے۔