نیویارک……..ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کے لئے ایک ایسی موٹر بائیک تیار کی گئی ہے جو ایک بٹن دبانے پر5سیکنڈز میں جیٹ اسکی میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس بائیک کو مشہور زمانہ فلم جیمز بانڈ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو روڈ پر 87میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتی ہے جب کہ پانی میں اس کی رفتار37میل فی گھنٹہ ہے۔اس جدید اسکوٹر کو بسکی کا نام دیا گیا ہے جو سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ پانی میں جاتے ہی تیرنے لگتی ہے۔