ملتان کے علاقے ساہوچوک سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
5 suspected terrorists arrested from Sahu Chowk Multan
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں نصراللہ خان ،زارساز خان،حکیم خان، روزی خان اورروح اللہ خان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان ملتان میں حساس مقامات کونشانہ بنانےچاہتےتھے،جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔