counter easy hit

5سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی

5-year-old fan of the English club complementary player

5-year-old fan of the English club complementary player

انگلینڈ کے فٹ بال روچڈیل کے سرطان کے شکار 5 سالہ ننھے مداح جوشوا مک کورمیک کو انگلش فٹ بال لیگ کا مہینے کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جوشوا مک کورمیک دماغ کے سرطان میں مبتلا ہیں اور انھیں ہارٹ پول میں چیکاٹریڈ ٹرافی کے میچ کے دوران سال کے بہترین اعزازی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ننھے مداح اپنی بیماری کے باعث اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھے۔

تاہم اگلے روز اس میچ کی ایک ٹیم نے جوشوا مک کورمیک نام کی جرسی انھیں پیش کی اورٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے نئے ساتھی سے ملاقات کی۔

روچڈیل کے مالک کیتھ ہل کا کہنا تھا کہ جوشوا کی خبر سے کلب میں ہرکسی کا دل ٹوٹا ہے جبکہ ٹیم نے پہلی دفعہ فروری میں ان سے ملاقات کی تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ اعزاز اس روایت کا حصہ ہے جو مہینے کا بہترین منیجر اور بہترین ڈویژنل کھلاڑیوں کے اعلان کے وقت دیا جاتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کلب کو اپنے ننھے مداح کے دستخظ کے لیے ایک خاص ٹرافی بھیج دی جائے گی’۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website