ڈیڑھ کروڑ بیلز سالانہ طلب کو دیکھتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 50 لاکھ بیلز درآمد کرنی پڑیں گی اب تک 43 ارب روپے مالیت کی کاٹن امپورٹ بھی کی جا چکی ہے
کراچی (یس اُردو) مقامی طلب کو پوار کرنے کے لیے ملک میں رواں سال 50 لاکھ کپاس کی بیلز درآمد کرنا پڑ رہی ہیں جس کے لیے 118 ارب روپے خرچ کرنے پڑیں گے ۔جنرز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی اور مقامی پیداوار 97 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی جس میں سے اب تک ٹیکسٹائل ملز 85 لاکھ بیلز خرید چکی ہیں ۔ڈیڑھ کروڑ بیلز سالانہ طلب کو دیکھتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 50 لاکھ بیلز درآمد کرنی پڑیں گی اب تک 43 ارب روپے مالیت کی کاٹن امپورٹ بھی کی جا چکی ہے