counter easy hit

شکیل آفریدی کی وجہ سے 50 پولیو ورکز شہید کیے گئے، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے کہاہےکہ شکیل آفریدی کی وجہ سے50 پولیو ورکز غیرملکی ایجنٹس قرار دے کر شہید کردیے گئے، وہ غیرملکی ایجنسی کےلیے کام کرتارہا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کہتے ہیں حکومت کا اب بھی موقف ہے کہ شکیل آفریدی غیرملکی ایجنٹ اور وطن دشمن ہے۔

50 polio workers have been killed with due to Shakeel Afridi, the federal government

50 polio workers have been killed with due to Shakeel Afridi, the federal government

سینیٹ اجلاس میں حافظ حمداللہ نے شکیل آفریدی کی امریکا کو مبینہ حوالگی کی اطلاعات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور کہا کہ حکومت نے شکیل آفریدی کو غدار قراردیا لیکن طارق فاطمی نےامریکا میں غیرملکی چینل کو انٹرویو میں شکیل آفریدی کی رہائی پر بات کرنے کا عندیہ دیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایاجائےکیا اب وہ غدار نہیں؟ اس کی حوالگی کتنے ڈالرز میں ہورہی ہے؟ کیا یہ عافیہ صدیقی کےحوالگی کےبدلے میں ہورہی ہے؟وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ طارق فاطمی کے بیان میں شکیل آفریدی کی حوالگی کی کوئی بات نہیں ہوئی، اس کی وجہ سے پولیو مہم بھی متاثر ہوئی، 50 پولیو ورکرز کو غیرملکی ایجنٹ قرار دے کر شہید کردیاگیا۔
زاہد حامد نے کہا کہ جانتے ہیں کہ امریکامیں شکیل آفریدی ہیروہے، مگر پاکستانی حکومت آج بھی اسے غیرملکی ایجنٹ اور وطن دشمن سمجھتی ہے ،امریکا کو بتا دیا اس کا معاملہ عدالت میں ہے اورفیئرٹرائل چل رہاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website