counter easy hit

چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حق میں 50ووٹ لیکن شکست کے بعد بلائے گئے اجلا س میں 60 اراکین کی شرکت ۔۔

50 votes in favor of antitrust motion against Chairman Senate but 60 members participated in the summit called after defeat.

اسلام آباد (ویب ڈٰسک ) ایوان بالا میں آج چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کےذریعے ووٹ کاسٹ کیا گیا جس میں حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز نے حصہ لیا۔ ووٹنگ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے حق میں اپوزیشن کے 64 اراکین نے ہاتھ اُٹھائے لیکن ووٹنگ کے وقت صرف 50 سینیٹرز نے ہی متحدہ اپوزیشن کے اُمیدوار میر حاصل بزنجوکے حق میں ووٹکاسٹ کیا اور یوں متحدہ اپوزیشن کے 14 سینیٹرز نے ہی دھوکہ دے دیا اور صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے۔لیکن اس کے بعد جب اپوزیشن نے اپنے سینیٹرز کا اجلاس بلایا تو اس میں پھر سے 60 سینیٹرز شریف ہوئے۔ اس پر اپوزیشن رہنما خود پریشان ہیں کہ کون اپنا ہے اور کون غدار۔سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو 50ووٹ ملے جبکہ 5ووٹ ذائع بھی ہوئے اس طرح بھی دیکھا جائے تو اپوزیشن کے 9ووٹ حکومت کے حق میں گئے اس حوالے سے اپوزیشن نے اجلاس بلایا تو اس میں پھر سے 60سینیٹرز شریک ہوئے جسے دیکھ کر اپوزیشن اراکین خود پریشان ہو گئے۔دوسری جانب اکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں غداری کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدرمسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ضمیر بیچے ان کے نام سامنے لائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹائم فریم میں نام سامنے لائیں گے جنہوں نے سسٹم کو نقصان پہنچایا۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمینبلاول بھٹو زرداری نے بھی شہباز شریف کے بعد سینیٹ الیکشن میں دھوکہ دینے والوں کا نام سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اے پی سی بلا رہے ہیں اور وہ یہ لڑائی سینیٹ میں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کا مقابلہ کریں گے جبکہ پارٹی اور جمہویت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز مستعفی ہوگئے، چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پی پی سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کو بھجوا دیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website