کھاریاں(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعاد میں جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پی پی پنجاب چوہدری قمر الزمان کائرہ اور چوہدری ندیم اشرف کائرہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی گجرات اور پنجاب کے سرکردہ راہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد ڈھل بنگش کھاریاں میں منعقد کیا گیا۔ صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمدرزاق ڈھل کے آبائی گائوں ڈھل بنگش میں منعقد پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ معزز مہمان خصوصی چوہدری قمر الزمان کائرہ تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو جیالوں نے بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر فرانس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی ملاقات ہوئی۔
مہمانان گرامی نے چوہدری محمد رزاق ڈھل کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کی دیرینہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بہت بڑے کاٹے جانے والے خوبصورت کیک کے سامنے کھڑے ہیں. (فوٹو:ملک احسان الٰہی صابری)۔
Chaudhry Nadeem Ashraf Kaira and ch Ikram Gujjar of Chichian with Chaudhry Muhammad Raza Dhal and others in Group photo at the event
پاکستان پیپلز پارٹی کا51 واں یوم تاسیس چوہدری رزاق ڈھل بنگش کے رہائش گاہ پر جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر چوہدری اکرام گجر آف چیچیاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے ساتھ یادگار گروپ فوٹو۔
Group photo of PPP workers with Guests
Arrival of chief Guest Ch. Qamar uz Zaman Kaira