ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹس سے مختلف کام لینے کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔اسی سلسلے میں جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں 55ویں سالانہ ‘روبوٹ ورلڈ ایکسپوکا آغاز ہوگیا ہے جہاں نت نئے اور ذہین روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔
روبوٹس سے سجے اس میلے میں شہریوں سمیت دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں جہاں جدید اور منفرد طرز سے بنائے گئے روبوٹس اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ڈرونز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس میلے میں جہاں ہیومن فائٹنگ روبوٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے وہیں کوکونا ‘نامی ڈانس کرنے والا روبوٹ بھی خوب داد وصول کر رہا ہے۔ موشن فگرپروڈکشن کی جانب سے تیار کر دہ یہ روبوٹ معروف جاپانی کارٹون کردار اینائم سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو ڈانس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس الیکٹرونک گڑیا کی قیمت عالمی مارکیٹ میں9لاکھ 80ہزار ین ہے۔