کراچی……آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جذام سے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ ملک میں 56 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
اپنے ماضی کو یاد کرتے 68 سالہ سید قاسم گزشتہ تین سال سے جذام کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان جیسے تقریباً 56 ہزا ر افراد ملک میں جذام کے مرض میں مبتلا ہیں۔سید قاسم کے مطابق ان کو 30 سال قبل جذام کا مرض لاحق ہوا جس کا علاج آج تک چل رہا ہے۔ماہرین طب کے مطابق جذام ایک ایسا جرثومہ ہے جو انسان کی کھال کو متاثر کرکےمتاثرہ جگہ کو سن کردیتا ہے جس کے باعث انسان کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔
کراچی میں سالانہ 150 کے قریب افراد جذام کےمرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جذام کا مرض مکمل قابل علاج ہے