بیجنگ ……یوں تو بیویاں اپنے شوہروں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتی ہیں، لیکن چین سے تعلق رکھنے والے اس شوہر نے تو مثال ہی قائم کردی ہے۔چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کا رہائشی ڈو یوانفا نامی کسان اپنی بیوی سے خدمت نہیں کرواتا بلکہ الٹا گذشتہ 56سالوں سے اس کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔84سالہ ڈو یوانفا کی بیوی شادی کے محض 5ماہ بعد ہی بیماری کا شکار ہوکر بستر سے لگ گئی تھی، جس کے بعد یہ اس کی خدمت میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ڈویوانفا نے اس مقصد کیلئے کان کنی کی نوکری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی کی اس ہی طرح خدمت کرتا رہے گا۔