اسلام آباد: عالمی دنیا کے 59نوبل انعام یافتہ شخصیات سمیت ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے ہیں۔خط میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے ذریعے نکالیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا کے 59نوبل انعام یافتہ شخصیات سمیت ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے ہیں۔خط میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے ذریعے نکالیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مہذب معاشروں میں تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔جنگ کاسب سے زیادہ نقصان معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتاہےجن کا اس جنگ میں کوئی کردار نہیں ہوتا نہ وہ جنگ کے حامی ہوتے ہیں۔خطے کے امن کے لیے دونوں ممالک گفت وشنید سے کام لیں۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والے 59 افراد نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کو خط لکھ کر دونوں ممالک سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔نوبل انعام یافتہ افراد کی جانب سے خط اقوام متحدہ میں پاکستانی اور بھارتی مستقل مندوبین کو جمع کروایا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے سربراہان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کے بچوں کے وسیع تر مفاد میں موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے دانشمندانہ اقدامات کریں۔نوبل انعام پانے والی شخصیات نے اپنے خط میں اس بار پر زور دیا کہ مہذب معاشرے میں شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والے 59 افراد کے دستخط موجود ہیں۔