ریاض: مکہ سے مدینہ آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے۔
6 British-pakistani strain Mu`tamirs killed in road accident in Saudi Arabia
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکارہوگئی، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے سمیت 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور 2 کا اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ہے۔دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی اورکہا ہے کہ ان افراد کے رشتہ داروں کو قونصل خانے کی جانب سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔