کراچی…..جولائی تا دسمبر 2015 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں 6 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اس عرصے سے 6 فیصد زیادہ ہیں۔سب سے زیادہ رقم بالترتیب خلیجی عرب ممالک، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئیں۔ ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات ملکی تاریخ میں پہلی بار 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائینگی۔