ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں سیلاب کے سبب کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 دیگر لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں نے ویتنامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 سرحدی گارڈز بھی شامل ہیں جن کی کار منگل کے روز سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔