counter easy hit

6منٹ تک ہوا میں اُڑنے والا ہوور بورڈ تیار

6 minutes in the hovering

6 minutes in the hovering

بخارسٹ ……ہوا میں اُڑنا ہمیشہ سے انسان کا خواب رہا ہے جس کی تکمیل کیلئے وہ آئے دن نت نئے تجربات کرتا دکھائی دیتا ہے ۔
رومانیہ نے بھی بغیر جہازیا کسی اور سہارے کے ہوا میں اُڑنے کے شوقین افراد نے ایک ایسا انوکھا ہوور بورڈ تیار کر لیا ہے جو بجلی سے چارج ہونے کے بعد 6منٹ تک ہوا میں اُڑ سکتا ہے۔آرکا اسپیس (Arca Space)نامی رومانین کمپنی کا تیار کردہ یہ ہوور بورڈ مسلسل 6گھنٹے تک چارج ہونے کے بعد6منٹ تک کسی اُڑن کھٹولے کی مانند ہوا میں اُڑنا شروع ہو جاتاہے۔ہالی وڈ کی نامور سائنس فکشن فلم بیک ٹو دی فیوچر سے متاثرہو کر بنائے جانیوالے اس ہوور بورڈ میں272ہارس پاور بیٹری نصب کی گئی ہے جو80کلو گرام تک کا وزن اُٹھا کراُڑ سکتا ہے۔جدید ہوور بورڈ رواں برس اپریل میں مارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا جس کی قیمت ایک لاکھ 49ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے۔