راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں نامعلوم افراد گھرکے باہر6 سال کی بچی کو آگ لگا کرفرارہوگئے ۔
متاثرہ بچی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ6 سالہ ارم گھرسے چیز لینے نکلی تھی کہ 5 نامعلوم افراد نے پیٹرول پھینک کرجلادیا۔بچی کی دادی کے مطابق ارم کا والد مزدور ہے، بچی رات سے ہولی فیملی اسپتال میں ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو کسی نے بھی واقعے کا نہیں بتایا ، جب تک کوئی شخص پولیس کو نہ بتائے کارروائی کیسے کریں گے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی ٹانگیں اور چہرہ جھلس گیا ہے ۔