counter easy hit

لاہور: تيز رفتار کار نے 6 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر ديا

6-year-old child

6-year-old child

لاہور ميں تيز رفتار کار نے دوسری جماعت کے طالبعلم، 6 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر ديا، پوليس نے ڈرائيور کو حراست ميں لے ليا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) ماڈل ٹاؤن مڑياں کا رہائشی دوسری جماعت کا طالبعلم حسن اپنی والدہ کے ساتھ رکشہ میں جا رہا تھا۔ ڈی بلاک کے قريب ديوار کے ساتھ لگے واٹر کولر کو ديکھ کر پانی پينے کے لئے کہا۔ والدہ نے رکشہ رکوايا تو حسن رکشہ سے اترا کہ اسی دوران پیچھے سے آتی تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ بچے کے لواحقين نے ڈرائيور کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ يہ سب کچھ اچانک ہوا، اس ميں ڈرائيور کا کوئی قصور نہيں۔ متوفی حسن کے والد اور والدہ محنت مزدوری کرتے ہيں۔