لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اور وائلڈ لائف نے کارروائی کرکے سعودی عرب سے آنے والے مسافر سے 60 نایاب کبوتر بازیاب کرالیے۔

60 rare pigeon recovered from passengers at Lahore Airport
کسٹمز حکام کے مطابق کبوتر پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 کے ذریعے لاہور لائے گئے تھے۔ کبوترلانے والے مسافر کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کبوتر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیئے گئے۔








