counter easy hit

62 فیصد لوگ اسلام آباد بند کرنے کیخلاف 37 فیصد حمایتی

62 percent support against 37 percent off Islamabad

62 percent support against 37 percent off Islamabad

اسلام آباد: ملک کے62 فیصد لوگوں میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کی مخالفت 37 فیصد نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کی حمایت کی ہے جبکہ 63 فیصد لوگوں نے ملک میں مارشل لاکے نفاذکی مخالفت اور 28فیصد لوگوں نے ملک میں مارشل لاکے نفاذ کی حمایت کی ہے65 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ لیکس میں شامل ہیں جبکہ71فیصد کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کا خاندان پانامہ لیکس میں شامل ہے اس ضمن میں گیلپ کی جانب سے گذشتہ روز(جمعہ)جاری کردہ رپورٹ کرپشن کے سخت الزامات سے جمہوریت کو خطرہ میں بتایا ہے کہ ملک کے37 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کی حمایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ،فوج،سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 2016 میں 42فیصد لوگوں قومی اسمبلی و پارلیمنٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے جبکہ 2011 میں16فیصد لوگوں نے قومی اسمبلی و پارلیمنٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا اسی طرح 2016میں 31فیصد لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور 2011 میں 12 فیصد لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2016 میں 66فیصد لوگوں نے فوج کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے جبکہ 2011میں52 فیصد لوگوں نے فوج کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا رپورٹ کے مطابق 2016 میں40فیصد لوگوں سپریم کورٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے، گیلپسروے رپورٹ کے مطابق2011 میں42 فیصد لوگوں نے سپریم کورٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا اسی طرح 2016 میں 57 فیصد لوگوں نے مذہبی رہنماؤں کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website