فلو ریڈا (ویب ڈیسک)ماں سے ایک بیٹی کتنی دور رہ سکتی ہے مگر ایسے وقعات بھی دنیا میں ہوتے ہیں کہ کوئی ان پر یقین نہیں کر سکتا ہے۔ 88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی سے ملاقات نے انٹر نیٹ کی طا قت کو آ شکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈ یا کی معلومات کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔ پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فوراً ہی ان سے ملنے کے لیے فلوریڈا چلی آئیں۔مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہا، ‘تم زندہ ہو۔69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔