counter easy hit

سردار جرنیل سنگھ بھنڈانوالہ کے 69ویں جنم دن تقریبات

69th birthday of leader

69th birthday of leader

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو)سکھ مذہب کے مذہبی رہنماء اور خالصتان تحریک کے بانی سنت سردار جرنیل سنگھ بھنڈانوالہ کے 69ویں جنم دن تقریبات کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر سکھ کمیونٹی کا متروکہ وقف املاک بورڈ ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین .تفصیلات کے مطابق پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے مرکزی چیئر مین سردار گوپال سنگھ چاولہ ،بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی پنجاب کے رکن گیانی جنم سنگھ اور سکھ کمیونٹی کے دیگر اراکین نے خالصتان تحریک کے بانی اور سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنماء سردار سنت جر نیل سنگھ کے 69 ویں جنم دن تقریبات کے دوران ملک بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے رہائش ،لنگر اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفارق ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل ،مینجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ،سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیگر اقلیتوں کی طرح ہمیں بھی مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے او رحکومت پاکستان کی ہدائیت پر متروکہ وقف املا ک بورڈ ہمارے مذہبی تہواروں پر بہترین انتظامات کرتا ہے جس پر سکھ کمیونٹی حکومت پاکستان کی مشکور ہے