ماسکو: چیچینا کے ایک آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کر کے اندر موجود لوگوں کو مغوی بنانا چاہا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔








