counter easy hit

70 سال بعد پاکستان میں نئی تاریخ رقم ۔۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی ملکیتی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش کیلئے کنویں کی کھدائی شروع کردی۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کی وجہ سے پی پی ایل کا نشان عالمی انرجی نقشے پر واضح ہو گیا ہے، پی پی ایل عراق کے بلاک 8 میں یہ کھدائی کررہی ہے ،اس کنویں کو مدائن1 کا نام دیا گیا ہے۔14 اپریل سے یہ کھدائی ایسے علاقے میں ہورہی ہے جہاں تیل وگیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ یہ کمپنی چائنیز کمپنی ذی پیک کنٹریکٹر کے ساتھ عراق میں کام کر رہی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پی پی ایل کی انرجی مارکیٹ میں کامیابی ایک خوش آئند خبر ہے،یہ پٹرولم ڈویژن کی بھی کامیابی ہے،اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری قوم میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کہ ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں،یہ کھدائی تھری ڈی سیسمک سروے کے بعد کی جارہی ہے اور یہاں سے پانچ ہزار میٹر گہرائی میں یومیہ 200 سے 300 ملین مکعب فٹ گیس ملنے کی توقع ہے،یہ سروے تین سو مربع کلومیٹر کے رقبے پر کیا گیا ہے ، مکمل رقبہ چھ سو مربع کلومیٹر کا ہی.اس کے علاوہ مدائن۔1 میں بیشتر ذخائر اور بھی موجود ہیں۔غلام سرور خان نے پی پی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website