پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،عوام کے کھانے کی اہم ترین چیز میں افیون،چونا اور رنگ کاٹ ملانے کا انکشاف،پوری منڈی میں 75فیصد ملاوٹ ہی ملاوٹ نکلی،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق پشاور میں گڑ میں افیون،چونا اور رنگ کاٹ ملانے کا انکشاف ہوا ہے،سب سے بڑی گڑ منڈی میں پچھہتر فیصد گڑ مضرصحت نکلا،کیپی فوڈ اتھارٹی نے پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا پشاور کی سب سے بڑی گڑ منڈی میں فروخت کیے جانیوالے گڑ میں افیون،چونا اور رنگ کاٹ ملانے کا انکشاف ہوا ہے ،کے پی فوڈ اتھارٹی نے گڑمنڈی میں کارروائی کے دوران گڑ کے نمونے حاصل کئے جن میں ڈھوڈا ،چونا اور رنگ کاٹ کی ملاوٹ کی گئی ،حکام کے مطابق منڈی میں پچھہتر فیصد گڑ ملاوٹی ہے،فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 190