اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارت میں پھنسے 75 پاکستانیوں کو واہگہ-اٹاری بارڈر کے زریعے وطن منتقل کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ،پاکستان کے متعلقہ اداروں نے بھارتی حکومت کے تعاون سے ان پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنایا۔ کووڈ19 کے وجہ سے واہگہ-اٹاری بارڈر بند ہونے سے یہ پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔ 20 مارچ سے اب تک 500 پاکستانیوں کو بھارت سے واپس وطن منتقل کیا جا چکا ہے بھارت میں پھنسے باقی پاکستانی شہریوں کی جلد وطن منتقلی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے