counter easy hit

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 85 لاکھ ہے،وزرات خارجہ

 8.5 million Pakistanis

8.5 million Pakistanis

اسلام آباد …….وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 85 لاکھ ہے جبکہ مختلف ممالک کی جیلوں میں 8 ہزار پانچ سو 51 ہے پاکستانی قید ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔
اسلام آباد میں باز محمد خان کی زیر صدرات سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار کستانیوں اور ترقی وسائل کا اجلاس ہوا، کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عرفان یوسف شامی نے بتایا کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ ،برطانیہ میں 11 لاکھ ،امریکا میں 10 لاکھ اور یواےای میں 13 لاکھ پاکستان مقیم ہیں،یمن میں ایک سال سے پھنسے پاکستانیوں کی مکمل بحالی نہیں ہو سکی ۔بین الاقومی سول ایویشن نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے 30 ستمبر 2016 ءکی تاریخ دی ہے ،وزرات داخلہ کو لکھا ہے کہ تمام سفارتخانوں میں میشن ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کی مشین فراہم کی جائیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بیوروآف امیگریشن نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ سال 9 لاکھ سے زاہد پاکستانی بیرون ممالک گئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ یو اےای اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سب سے زیادہ ہیں ،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کی آگاہی اور حل کے لیے3 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ترکی میں غیر قانونی طور پر گئے پاکستانیوں کی داعش میں بھرتیاں ہوئیں اور ان کو عراق میں تربیت دینے کے بعد شام بجھوایا گیا