سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے 22روز کے دوران 9ممالک کے 89ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ان سے قانونی کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شدگان میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دوسرا نمبر یمن اور تیسرا نمبر فلپائن کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29سعودی، 16یمنی، 13فلپائنی ، 11شامی ، 10بھارتی ، 6مصری، 2سوڈانی، ایک عمانی اور ایک بحرینی ہے۔