واشنگٹن…… بین الاقوامی موٹر ساز کمپنی نسان نے امریکا اور کینیڈا کی مارکیٹ سے 8 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فنی مسائل کی وجہ سے امریکااور کینیڈا کی مارکیٹ سے 8 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس اٹھائی جائیں گی۔ 2014ءکے بعد کمپنی نے تیسری مرتبہ مختلف وجوہات کی وجہ سے مارکیٹ سے گاڑیاں واپس اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔