ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3خواتین سمیت 8افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیانہ روڈ نزد شہیدی کوٹ تیز رفتار موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ آجانے سے 30سالہ مسرت اور18سالہ محسن ،شاہکوٹ ننکانہ روڈ نزد وٹواں چک سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں 40سالہ عیٰسی ،36سالہ سیماں اور65سالہ مریم ،نزدکوٹ ظہور الحق ننکانہ تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرا یا جس کے نتیجہ میں 22سالہ جاوید اور45سالہ اکبر،احمد شاہ روڈ نزد نالی والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 13سالہ شعیب گر کر زخمی ہو گیاان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔