counter easy hit

8 کھرب 4 ارب روپے کے نوٹ واشنگ مشینوں میں دھل گئے

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں 8کھرب 4 ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ واشنگ مشینوں میں دھل کر ضائع ہو چکے ہیں،، کرنسی نوٹ ضائع ہونے سے زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعدادمیں دس فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،، اس رپورٹ نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،، آسٹریلیا میں ہر شہری اوسطاً 34 ہزار روپے (340 ڈالر) مالیت تک کے کرنسی نوٹ کسی نہ کسی طرح کھو چکا ہے، ان میں پانچ اور دس ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی اکثریت ہے،، آسٹریلوی اخبار کے مطابق واشنگ مشینوں کی دھلائی اور صوفوں کی پشت شہریوں کو غریب کررہی ہے، آسٹریلیا میں 8 ارب ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹ واشنگ مشینوں یا دیگر وجوہات کے باعث کرضائع ہو گئے،، ریزرو بینک کی خصوصی تحقیق کے مطابق پانچ اور دس ڈالر کے ہر دس میں سے ایک نوٹ ضائع ہو جاتا ہے جس کی بڑی وجہ واشنگ مشین میں دھل کر نوٹ خراب ہونا ہے، اس کے علاوہ صوفوں کی پشت پربھی کرنسی نوٹ گر کر خراب ہو جاتے ہیں ،، تحقیق کے مطابق آسٹریلیا میں ہر شہری اوسطاً 340 ڈالر مالیت کے نوٹ مختلف وجوہات کے باعث کھو دیتا ہے، ان میں زیادہ تر پانچ اور دس ڈالر کے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں،،رپورٹ کے مطابق اگرچہ لوگ اپنی روزمرہ خریداری کے لئے کارڈ کے استعمال اور ڈیجیٹل سسٹم پر جارہے ہیں ، اس کے باوجود آسٹریلوی معیشت میں اب بھی 76 ارب ڈالر کے نوٹ زیر گردش ہیں۔