سیکورٹی چیکنگ اور کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے پاک افغان سرحد طورخم پر ہزاروں گاڑیاں پاکستان میں داخلے کی منتظر ہیں۔
8 thousand vehicles waiting to enter Pakistan at Torkham
ذرائع کے مطابق طور خم بارڈر پر افغانستان کی جانب آٹھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جو پاکستان آمد کی منتظر ہیں۔ ان میں سے بیشتر سامان سے لدی ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی چیکنگ اور کلیئرنس کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔