سرگودھا میں سات شادیاں کرنے والا 86 سالہ خانہ بدوش پچاس بچوں کا باپ ہے وہ 100 بچوں کا باپ بن کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔
سرگودھا: (دنیا نیوز) کم بچے خوشحال گھرانہ لیکن زیادہ بچے بے حال گھرانہ جس کا عملی ثبوت دیا سرگودھا کے قصبہ اِچھرا کے خانہ بدوش محمد یوسف نے۔ یوسف نے ایک دو، تین نہیں پوری سات شادیاں کیں۔محمد یوسف کے 50 بچے ہیں جن میں 10 بیٹے اور 40 بیٹیاں شامل ہیں۔ سات گھرانے سات الگ الگ جھگیوں میں رہتے ہیں اور وہ بھی ہنسی خوشی نہ کوئی بھیک مانگتا ہے نہ کوئی کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے سب محنت مزدوری کرتے ہیں۔ 86 سالہ محمد یوسف اب بھی نہ صرف مزید شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے بلکہ 100 بچوں کا باپ بن کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا خواہشمند بھی ہے۔