counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں 87 ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

87th day of continuing Indian atrocities in Kashmir

87th day of continuing Indian atrocities in Kashmir

 

سری نگر (یس اردو نیوز ) مقبوضہ وادی میں 87 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ قابض فورسز نے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔ متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں 87 ویں روز بھی وادی میں شٹر ڈاؤن ہے ۔ سری نگر ، کپواڑا ، بڈگام اور بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے گھروں پر دھاوا بول دیا ۔ چادر کا تقدس پامال کرتی بھارتی فورسز زبردستی گھروں میں گھس گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ۔ وادی میں آٹھ جولائی سے صورتحال کشیدہ ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے ۔ تعلیمی ادارے ، کاروبار ، پبلک ٹرانسپورٹ بند ، لوگوں کوجبراً گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے ۔ ادھر حریت قیادت کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ہڑتال کی کال میں چھ اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website