counter easy hit

ایدھی کی سالگرہ، گوگل کا خراج عقیدت

89th, BIRTHDAY, OF, ABDUL, SATTAR, EDHI, GOOGLE, DEDICATED, ITS, DISPLAY, IN, MEMORY, OF, ABDUL SATTAR, EDHI, THE, GREAT,PHILANTHEROPISTگوگل نے عبدالستار ایدھی کو ان کی 89ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’رحمت کا فرشتہ‘ کہا ہے اور لوگوں سے التجا کی ہے کہ وہ آج ایدھی کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے مدد کے سلسلے کو آگے بڑھاتے رہیں۔

89th, BIRTHDAY, OF, ABDUL, SATTAR, EDHI, GOOGLE, DEDICATED, ITS, DISPLAY, IN, MEMORY, OF, ABDUL SATTAR, EDHI, THE, GREAT,PHILANTHEROPISTعبدالستار ایدھی نے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولنس نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ ایدھی نے بیس برس کی عمر سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں بلکہ بیرون ملک بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی ہیں۔ ایدھی سے پیار کرنے والے آج اُنہیں اُن کی 89 ویں سالگرہ پر یاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے ایدھی کو سادہ شلوار قمیض پہنے دکھایا ہے۔ ان کے آس پاس ایدھی ایمبولنس ہے، ہسپتال، ایک بچہ اٹھائے ایک عورت اور یہاں تک ایک کتا بھی دکھایا گیا ہے۔ ایدھی انسانوں کے خدمت گار تو تھے ہی وہ جانوروں کا شیلٹر بھی چلاتے تھے۔

گوگل کی جانب سے عبداستار ایدھی کو دیے گئے خراج عقیدت کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، آئس لینڈ، پرتگال، سوئیڈن، یونان، نیو ذی لینڈ، جاپان، ایسٹونیا، برطانیہ، جنوبی کوریا، اور آئرلینڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

89th, BIRTHDAY, OF, ABDUL, SATTAR, EDHI, GOOGLE, DEDICATED, ITS, DISPLAY, IN, MEMORY, OF, ABDUL SATTAR, EDHI, THE, GREAT,PHILANTHEROPISTایدھی کی پیدائش 28 فروری 1928 کو ہوئی تھی۔ طویل علالت کے بعد گزشتہ برس جولائی میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں بیرون ملک علاج کروانے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ آخری دم تک پاکستان ہی میں رہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگ ان کا بے پناہ احترام کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سماجی کارکن اور خدمت گار ٹھہراتے ہیں۔

عبدالستار ایدھی نے پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولنس نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ ایدھی نے بیس برس کی عمر سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں بلکہ بیرون ملک بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی ہیں۔ ایدھی سے پیار کرنے والے آج اُنہیں اُن کی 89 ویں سالگرہ پر یاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے ایدھی کو سادہ شلوار قمیض پہنے دکھایا ہے۔ ان کے آس پاس ایدھی ایمبولنس ہے، ہسپتال، ایک بچہ اٹھائے ایک عورت اور یہاں تک ایک کتا بھی دکھایا گیا ہے۔ ایدھی انسانوں کے خدمت گار تو تھے ہی وہ جانوروں کا شیلٹر بھی چلاتے تھے۔

گوگل کی جانب سے عبداستار ایدھی کو دیے گئے خراج عقیدت کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، آئس لینڈ، پرتگال، سوئیڈن، یونان، نیو ذی لینڈ، جاپان، ایسٹونیا، برطانیہ، جنوبی کوریا، اور آئرلینڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایدھی کی پیدائش 28 فروری 1928 کو ہوئی تھی۔ طویل علالت کے بعد گزشتہ برس جولائی میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں بیرون ملک علاج کروانے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ آخری دم تک پاکستان ہی میں رہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگ ان کا بے پناہ احترام کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سماجی کارکن اور خدمت گار ٹھہراتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website