پہلا حادثہ مظفر گڑھ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فیروزوالہ میں حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے
مظفرگڑھ (یس اُردو) مظفر گڑھ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔راولپنڈی سے آنیوالی مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور ٹرالر بس کے اوپر جا گرا ، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں موجود مسافر بس میں پھنس گئے اور 6 افراد دم توڑ گئے ، مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی جبکہ خوفناک حادثے کے ایک گھنٹے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔دوسری طرف فیروزوالہ میں کالا خطائی روڈ پر وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے تین افراد جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔یروزوالہ میانی مقبول کارہائشی راشد قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن لاہور پر ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ جیسے ہی کالا خطائی روڈ پر پہنچا تو تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا پولیس لائن میں ملازم تھا ،قریبی علاقوں سے جاعہ وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے درجنوں افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں مزید دو افراد جاں بحق اور پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا