counter easy hit

اپوزیشن کے 9 نکات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے9مطالبات کردئیے، جن میں کہا گیا کہ وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل اور آئی ایم ایف کی شرائط، ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ، ادویات سکینڈل میں کرپشن کرنیوالے وزیر کی کارکردگی اور انہیں وزارت سے نکالنے کی تفصیلات، نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ،آئی ایم ایف کیساتھ ایل این جی کی کیا تفصیل اور شرائط طے ہوئیں؟ سابق وزیراعظم نوازشریف اور (ن)لیگی رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے9مطالبات کردئیے۔ مسلم لیگ (ن)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمان میں آکر کابینہ میں ردوبدل اور آئی ایم ایف کی شرائط، ایل این جی پرشرائط کا جواب دیں، گیس بلوں میں جعلسازی اور عوام کو لوٹنے کی تفصیل جس ڈاکے کا اعتراف خود حکومت نے کیا ہے،وزیراعظم ایوان میں آکر اس کی تفصیلات فی الفور پیش کریں،ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی مذمت، ادویات سکینڈل میں کرپشن کرنے والے وزیر کی کارکردگی کی تفصیلات وزیراعظم ایوان میں آکر بتائیں۔وزیراعظم ایوان میں آکرقوم کو بتائیں کہ وزرانے قومی مفاد کے خلاف کیا کام کیا؟ انہیں کیوں نکالا گیا؟ کرپشن کی تفصیل بتائیں؟ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مزید مہنگائی کے حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرنے اور بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کوئی معاشی وژن نہیں،ایوان میں آکر بجٹ کی تفصیل بتائیں، عوام دشمن اقدامات والا بجٹ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر غریب عوام اور تنخواہ دار طبقات کو تین ہزار روپے تنخواہ میں فوری اضافہ کا ریلیف دیں،قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے مطالبہ پر فوری عمل کیاجائے، بدترین مہنگائی نے غریبوں کا روزہ رکھنا مشکل بنادیا ہے،نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر ایوان میں فوری بریفنگ دی جائے، حکومت اس حساس معاملے میں غفلت، تاخیر اور کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرے،سابق وزیراعظم نوازشریف کو فوری رہا کیا جائے، ان کا علاج بلا تاخیر ہونا چاہئے،حکومت کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے ارکان کی معطلی کی مذمت کی اور ملک کی معاشی صورتحال اور عدم استحکام پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح 10 فیصد پر پہنچنا حکومت کی نالائقی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی اختلافی رائے رکھنے والوں کی زبان بندی کیلئے حکومتی اختیارات استعمال کر رہی ہے،حکومت کا آمرانہ رویہ خود اس کیلئے تباہ کن ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website