کوئٹہ: ایران کی جانب سے فائرکئے گئے 9 گولے بلوچستان کے علاقے پنجگور کی آبادی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا
یس نیوز کے مطابق ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9 مارٹر گولے بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے نکر کے مقام پر گرے جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ضلعی انتظامیہ نے مارٹرگولوں کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی حدود سے فائر کئے گئے مارٹر گولے چیدگی نکر میں گرے ہیں جس سے ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی حدود سے متعدد بار ان علاقوں میں مارٹرگولے فائر ہوئے ہیں۔