بھارت کی9 ریا ستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے 2 افراد کی جانیں چلی گئیں ۔
9 states of India in the grip of severe heat
بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی کے شہریوں کو بھی گرمی سے خبردار کردیا، بھارت کی شمالی، وسطی اور مغربی ریاستوں میں گرمی کی لہر جا ری ہے۔ ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھاڑکھنڈ، اڑیسہ، گجرات اور مہاراشٹر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ چکا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں میں دہلی میں بھی گرمی کی شدت اضافے کا امکان ہے۔