counter easy hit

نوجوان کو حبس بیجا میں رکھنے پر 9پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

9 to keep the young

9 to keep the young

گوجرانوالہ(یس اُردو) ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس نے نوجوان کو حبس بیجا میں رکھنے کے جرم میں ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ ، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی سمیت 9پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، نوجوان کی ہلاکت کے بعد اسکی والدہ سمیت دیگر رشتہ داروںنے انصاف کے حصول اور پولیس افسران کے خلاف قتل اور حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ درج نہ ہونے پرچارروز شدید احتجاج کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر جناح روڈ پولیس نے راجکوٹ کے علاقہ کی رہائشی خاتون کوثر بی بی کی درخواست پراپنے ہی تھانہ کے ایس ایچ او ، سب انسپکٹر عرفان ، اے ایس آئی صداقت علی ، کانسٹیبل ذاکر عباس ،اختر حسین ، جوزف مسیح ، عمران اور احسان اللہ کے خلاف نوجوان محمد زمان کو حبس بیجا میں رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔