غزل ، ٹھمری ، خیال اور گلوکاری کی مختلف اصناف پر مکمل عبور حاصل تھا ، پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار 52 برس کی عمر میں راہی ء ملک عدم ہوگئے
لاہور (یس اُردو) پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ اور کلاسیکل موسیقی کی پہچان اسد امانت علی خان 9 سال پہلے دنیائے موسیقی کو ویران کر گئے مگر اُن کی مدھر آواز اور منفرد انداز سے دالانِ موسیقی آج بھی مہک رہا ہے ۔ دادا استاد اختر حسین ، والد استاد امانت علی خان ، گھرانہ پٹیالہ ، یہ ہیں استاد اسد امانت علی خان ، “عمراں لنگیاں ” گا کر امر ہونے والے اسد امانت علی نے اپنے چچا استاد حامد علی خان کے ساتھ فنی سفر کا آغازکیا ۔ غزل ہو یا گیت ، ٹھمری ہو یا خیال ، سُر پہ مکمل گرفت اور اسد کی منفرد آواز نے ہر صنف موسیقی کو جاودانی عطا کر دی ۔ اپنی وفات سے چند دن پہلے پرائیڈ آف پرفارمنس پانے والا یہ خوبصورت فنکار صرف 52 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگیا مگر اسد امانت علی کی آواز ہمیشہ امر رہے گی ۔